مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے ایریوان کے خلاف حالیہ بیانات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
نکول پاشینیان نے کہا کہ باکو کے جارحانہ بیانات کا مقصد خطے میں کشیدگی کو ہوا دینا ہے تا کہ ایریوان کی جانب سے جوابی ردعمل کی صورت میں مزید جارحانہ اقدامات کئے جاسکیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ باکو آرمینیائی فوج پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر کشیدگی کا جواز پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
آرمینیا کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایریوان امن پسندی کی حکمت عملی پر کاربند رہے گا، جس کا مطلب یہ ہے کہ ایریوان جارحیت کے بجائے مذاکرات کی زبان استعمال کرے گا۔
یاد رہے کہ آذربائیجان کے صدر نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں آرمینیائی حکومت پر تنقید کی تھی۔
آپ کا تبصرہ