7 جنوری، 2025، 4:05 PM

مغربی کنارے میں قتل و غارت گری سے مزاحمت کا راستہ نہیں رک سکتا، حماس

مغربی کنارے میں قتل و غارت گری سے مزاحمت کا راستہ نہیں رک سکتا، حماس

حماس نے مغربی کنارے میں صیہونی قابض فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ جرائم کبھی بھی مزاحمت کی راستے کو نہیں روک سکتے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تحریک حماس نے ایک بیان میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی مسلسل بربریت پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے: بزدلانہ دہشت گردی کی کارروائیاں اور ہماری قوم کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم ہمیں مزاحمت کے راستے کو جاری رکھنے سے کبھی نہیں روک سکیں گے۔
حماس نے زور دے کر کہا: جب تک فلسطین کی آزادی اور ہمارے حقوق حاصل نہیں ہو جاتے، تب تک غاصب رجیم کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔

اس بیان میں کہا گیا: ہم مجاہد جعفر احمد دبابسہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں، جو قابض صیہونی فوج کی بربریت کا شکار ہوئے۔
حماس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے: ہم اپنی مزاحمتی اور قومی شخصیات کے خلاف قابض رجیم کے جرائم کے جواب میں پورے مغربی کنارے میں انتقامی کارروائیوںمیں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔"

News ID 1929397

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha