7 جنوری، 2025، 3:24 PM

جنگ بندی کمیٹی لبنان سے صیہونی افواج کے انخلاء کو یقینی بنائے، لبنانی وزیر اعظم کا مطالبہ

جنگ بندی کمیٹی لبنان سے صیہونی افواج کے انخلاء کو یقینی بنائے، لبنانی وزیر اعظم کا مطالبہ

لبنانی وزیر اعظم نے ملک کے جنوبی علاقوں سے صیہونی افواج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے بیروت میں مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی آموس ہوچسٹین سے ملاقات کے دوران قابض صیہونی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے لبنان اور صیہونی رجیم کے درمیان 27 نومبر کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد تل ابیب کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے نگران کمیٹی پر تنقید کی۔

نجیب میقاتی نے کہا کہ ہم جنگ بندی معاہدے کی نگران کمیٹی کو اسرائیل کی خلاف ورزیوں پر دانستہ خاموشی اختیار کئے رکھنے پر جوابدہ قرار دیتے ہیں۔

دوسری طرف امریکی ایلچی ہوچسٹین نے لبنانی وزیر اعظم سے اپنی ملاقات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے جنگ بندی کے نفاذ اور کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی ایلچی نے ناقورہ سے اسرائیلی افواج کے انخلاء پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل لبنان سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ لبنان اور صیہونی رجیم کے درمیان 27 نومبر کو طے پانے والے عارضی جنگ بندی معاہدے کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوگی۔

اس دوران اسرائیلی رجیم نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں دراندازی کی جب کہ نگران کمیٹی نے دانستہ طور پر خاموشی اختیار کئے رکھی۔

News ID 1929396

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha