مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ دنوں میں بعض شہریوں نے حالیہ فسادات کے دوران برطانیہ کے مداخلت پسندانہ اقدامات کے ردعمل میں برطانوی سفارت خانے کی دیواروں پر وال چاکنگ کر کے ایران کو غیر محفوظ بنانے کے لئے اس ملک کے اقدامات کی مذمت کی۔
برطانیہ کے سفیر نے کچھ مغربی ملکوں کے سفیروں کے ساتھ مل کر ان وال چاکنگز کو مٹایا لیکن ایک بار پھر کچھ شہریوں نے بے ساختہ اقدام کے تحت سفارت خانے کی دیواروں پر وال چاکنگ کر کے برطانیہ کے مداخلت پسندانہ اقدامات کی مذمت کی۔
در ایں اثنا اس سلسلے میں برطانوی سفارت خانے کے ارد گرد "ننگ و عار کو رنگ سے نہیں مٹایا جا سکتا" کے تھیم والے بل بورڈز بھی نصب کئے گئے جن میں انگلستان کی جانب سے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران انجام دیئے جانے والے جرائم کو بیان کیا گیا ہے۔ آج صبح سے سوشل میڈیا پر ان بل بورڈز کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کا سخت رد عمل دیکھا جا رہا ہے۔
ابھی تک کسی بھی تنظیم اور ادارے بالخصوص تہران میونسپلٹی نے ان بل بورڈز کی تنصیب کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
آپ کا تبصرہ