11 دسمبر، 2022، 4:41 PM

فرانس پولیس کی مراکش کی ٹیم کے حامیوں کے ساتھ جھڑپیں/ 40 سے زائد افراد گرفتار

فرانس پولیس کی مراکش کی ٹیم کے حامیوں کے ساتھ جھڑپیں/ 40 سے زائد افراد گرفتار

فرانس میں مراکش کی فٹبال ٹیم کے حامیوں کی پولیس سے جھڑپوں کے بعد 40 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے میڈیا نے آج (اتوار) مراکش کی قومی فٹبال ٹیم کے حامیوں اور پیرس پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد 40 سے زائد افراد کو حراست میں لینے کی خبر دی ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس پولیس نے ان جھڑپوں کے دوران 42 افراد کو گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں ہونے والے 2022 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پرتگال کے خلاف مراکش کی فتح کے بعد اس کے حامیوں بڑی تعداد اس فتح کا جشن منانے کل شام (ہفتہ) پیرس کے معروف شانزالیزے سکوائر میں جمع ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اجتماع میں تقریباً 20,000 افراد موجود تھے۔

تاہم برطانیہ کے اخبار ڈیلی میل نے اپنی ایک رپورٹ میں گزشتہ رات فرانس کی قومی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف فتح کے بعد حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد 74 بتائی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کی فتح کے بعد مراکش کی قومی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔
 

News ID 1913610

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha