مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک پیغام میں ملک کے طلباء کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ISF U15 جمناسیڈ 2025 کے مختلف زمروں میں 86 تمغوں کا حصول ایرانی طلباء کی غیر معمولی صلاحیتوں، لگن اور محنت کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران میں کھیلوں کے منتظمین کی جانب سے اچھے پروگراموں اور تعاون سے طلباء مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔
صدر پزشکیان نے اس کامیابی پر طلباء، ان کے اہل خانہ، کوچز اور کھیلوں سے وابستہ عہدیداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انٹرنیشنل اسکول اسپورٹ فیڈریشن (ISF) نے 4 سے 14 اپریل تک سربیا میں ISF U15 جمناسیڈ 2025 کا انعقاد کیا، جس میں ایرانی طلباء نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
آپ کا تبصرہ