مہر نیوز کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عمانی ہم منصب بدر بن حمد البوسعیدی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران تہران اور مسقط کے درمیان تعلقات کو جامع قرار دیا۔
اس دوران عمانی وزیر خارجہ نے عراقچی کو ایران کے وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
البوسعیدی نے تہران اور مسقط کے درمیان تعلقات پر عمان کے سلطان کی خصوصی توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی پیروی اور عمل درآمد کے لئے تعاون پر مکمل آمادگی ظاہر کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسقط دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت کے تسلسل کی بھی حمایت کرتا ہے۔ اس دوران عراقچی نے اپنے عمانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی شعبوں میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر اپنے عمانی ہم منصب کے ساتھ قریبی تعاون اور بات چیت کے لیے بھی تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے، تہران اور مسقط کے تعلقات تمام جہتوں میں فروغ پا رہے ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان علاقائی مسائل سمیت مختلف شعبوں میں مشاورت اور تعاون کا تسلسل، مشترکہ مفادات کے تحفظ اور موجودہ مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
آپ کا تبصرہ