30 دسمبر، 2024، 11:47 AM

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات اور خطے کے حالات پر تبادلہ خیال

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات اور خطے کے حالات پر تبادلہ خیال

عمان کے وزیرخارجہ نے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی اور تہران اور مسقط کے درمیان تعلقات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے وزیرخارجہ سید بدر البوسعیدی نے ایران کے دورے کے دوران تہران میں ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات اور مشرق وسطی مخصوصا شام کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

بدر البوسعیدی عمان کے اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ساتھ تہران کا دورہ کررہے ہیں۔ صدر پزشکیان کے دور حکومت میں عمانی وزیرخارجہ کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔

دو مہینے پہلے ایرانی وزیرخارجہ نے مشرق وسطی کے سفر کے دوران مسقط میں قیام کرکے عمانی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔

News ID 1929178

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha