23 جولائی، 2026، 1:32 PM

ہمارے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو اتحادی ممالک کی بجلی بھی بند ہوجائے گی، جنرل موسوی

ہمارے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو اتحادی ممالک کی بجلی بھی بند ہوجائے گی، جنرل موسوی

سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر سید مجید موسوی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا تو حملہ آوروں کے اتحادی اور ان کی میزبانی کرنے والے ممالک بھی بجلی کی بندش سے محفوظ نہیں رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر سردار سید مجید موسوی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتائج حملہ آوروں کے اتحادیوں اور ان کی میزبانی کرنے والے ممالک کو بھی بھگتنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سردار موسوی نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر مختصر پیغام میں کہا کہ اگر ہمارے پلوں اور پاور پلانٹس پر حملہ کیا گیا تو طفل کش کے اتحادیوں اور ان کی میزبانی کرنے والوں کی بجلی کی بندش یقینی ہوگی۔

انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ایران کے بنیادی ڈھانچے پر کسی بھی حملے کا جواب خطے میں متعلقہ اہداف کے خلاف کارروائی کی صورت میں دیا جائے گا۔

News ID 1940416

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha