30 جون، 2006، 3:40 PM

اسرائيلي بربريت

غزہ ميں اسرائيل نے فلسطيني وزارت داخلہ كي عمارت ، پلوں اوربجلي گھروں كو ہوائي حملوں ميں تباہ كرديا ہے

غزہ ميں اسرائيل نے فلسطيني وزارت داخلہ كي عمارت ، پلوں اوربجلي گھروں كو ہوائي حملوں ميں تباہ كرديا ہے

اسرائيلي ہوائي جہازوں نے تازہ ترين كارروائي ميں غزہ ميں متعدد مقامات كو نشانہ بنايا ہے اور ان حملوں ميں فلسطيني وزارت داخلہ كي عمارت كو بھي تباہ كرديا ہے

مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ غزہ ميں اسرائيل نے فلسطيني وزارت داخلہ كي عمارت ، پلوں اوربجلي گھروں كو ہوائي حملوں ميں تباہ كرديا ہے تازہ حملوں ميں كئي فلسطيني شہيد اور زخمي ہوگئے ہيں عيني شاہدين كے مطابق وزارت داخلہ كي عمارت ميں آگ لگي ہوئي ہے اس سے پہلے فلسطيني ذرائع نے بتايا تھا كہ اسرائيل نے ايك اور بجلي گھر پر حملہ كيا ہے جس سے بہت بڑا علاقہ بجلي سے محروم ہو گيا ہے اقوام متحدہ نے بھي غزہ ميں انساني مصائب كے بحران سے خبردار كيا ہے جہاں آدھي سے زيادہ آبادي بجلي سے محروم ہوچكي ہے اقوام متحدہ كے امور برائے انسانيت كے سربراہ ژان ايگلينڈ نے منگل كو غزہ كے مركزي بجلي گھر پر حملہ كرنے پر اسرائيل كي مذمت كي ہے اور كہا ہے كہ يہ قانون انسانيت كي خلاف ورزي ہے اسرائيل نے كئي فلسطيني وزراء اور اسمبلي كے اركان كو گرفتار كرليا ہے اسرائيل كي ظالمانہ كارروائيوں كو امريكہ كي مكمل حمايت حاصل ہے

News ID 346532

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha