2 ستمبر، 2026، 9:59 AM

امریکہ سے تعاون کرنے والے سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا انتباہ

امریکہ سے تعاون کرنے والے سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا انتباہ

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ امریکی جارحیت جاری رہی تو اس کے خلاف مزید وسیع اور تباہ کن کارروائیاں کی جائیں گی، جبکہ امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک کو بھی سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم الانبیاء سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے ایران کے جنوبی علاقوں میں بعض فوجی اور غیر فوجی مقامات پر فضائی حملوں اور بمباری کے جواب میں ایرانی مسلح افواج نے خطے میں امریکی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں امریکی اڈوں کے بنیادی ڈھانچے، تنصیبات، ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کو بھاری نقصان پہنچا، جبکہ متعدد امریکی کمانڈروں اور فوجیوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکیوں کے خلاف یہ سبق آموز جارحانہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک وہ اپنے جرائم پر پشیمان نہیں ہوتے۔

کرنل ذوالفقاری نے مزید خبردار کیا کہ خطے میں امریکی شرارتوں کا سلسلہ جاری رہا تو اسے مزید بھاری، وسیع اور تباہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی ملک امریکی فوج کے ساتھ تعاون کرے گا، اسے اس کے خطرناک نتائج بھگتنا پڑے گا۔

News ID 1941068

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha