3 اپریل، 2026، 4:27 PM

دھمکیوں پر عمل کی صورت میں امریکی اور اسرائیلی تنصیبات نشانے پر ہوں گی، کرنل ذوالفقاری

دھمکیوں پر عمل کی صورت میں امریکی اور اسرائیلی تنصیبات نشانے پر ہوں گی، کرنل ذوالفقاری

خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے ٹرمپ کی دھمکیوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکیوں پر عمل کی صورت میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر مزید شدید حملے ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم الانبیا سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے پلوں، پاور پلانٹس اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی دھمکیوں پر سخت انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ان دھمکیوں پر عمل کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

کرنل ذوالفقاری نے واضح کیا کہ ایران کی مسلح افواج پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ کسی بھی امریکی حملے کی صورت میں نہ صرف امریکہ اور اسرائیل کے تمام اقتصادی، توانائی اور ایندھن سے متعلق اثاثے خطے میں نشانہ بنائے جائیں گے بلکہ اس سے بھی زیادہ اہم اور وسیع مراکز کو شدید اور دندان شکن حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ترجمان نے خطے کے ممالک کو بھی خبردار کیا کہ اگر وہ نقصان سے بچنا چاہتے ہیں تو انہیں فوری طور پر اپنے ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بند اور امریکی فورسز کو نکلنے پر مجبور کرنا ہوگا۔ امریکی اڈوں کی موجودگی ان ملکوں کو براہ راست خطرے میں ڈال رہی ہے۔

News ID 1938732

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha