طالبان نے خطے میں امریکی اڈوں کے قیام کو عظیم غلطی قراردیدیا

افغان طالبان نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں امریکی اڈوں کا قیام عظیم اور تاریخی غلطی ہوگی جس کی ہمسایہ ممالک کبھی اجازت نہیں دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغان طالبان نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں امریکی اڈوں کا قیام عظیم اور تاریخی غلطی ہوگی جس کی ہمسایہ ممالک کبھی اجازت نہیں دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے بھی امریکی اڈوں کی خطے میں موجودگی کی سخت مخالفت کی ہے اور اگر اب بھی فوجی اڈے قائم کیے جاتے ہیں تو یہ تاریخی غلطی اور بدنامی ہوگی۔

طالبان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بار بار یقین دہانی کرائی ہے کہ ہماری سرزمین دوسروں کی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، جواب میں ہم بھی یہ چاہتے ہیں کہ کوئی دوسری سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔

طالبان نے امید ظاہر کی کہ  پاکستان ہم پر حملے کے لیے اپنی زمین اور فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دے گا ۔ تاہم ایسا کیا گیا تو اس کی ذمہ داری اسی پر عائد ہوگی اور اسے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جو ایسی غلطی کرےگا۔

خیال رہے کہ پینٹاگون کے عہدیدار ڈیوڈ ایف ہیلوے نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے امریکہ کو افغانستان تک رسائی کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت دیدی ہے تاہم پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے امریکی بیان کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔

News Code 1906680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =