امریکہ کا غیر ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کا کرایہ بڑھانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ممالک میں قائم امریکی فوج کے اڈوں کے اخراجات کا بڑا حصہ میزبان ممالک کے کھاتے میں ڈال دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ممالک میں قائم امریکی فوج کے اڈوں کے اخراجات کا بڑا حصہ میزبان ممالک کے کھاتے میں ڈال دیا ہے۔ ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد قطر، جاپان، جنوبی کوریا اور جرمنی جیسے ممالک کو امریکی فوج کے اخراجات کا بڑا حصہ ادا کرنا پڑے گا۔ امریکہ نے مختلف ممالک میں اپنے فوجی اڈے قائم کر رکھے ہیں جو مختلف خطوں میں امریکہ کی اجارہ داری قائم کرنے کے کام آتے ہیں۔  امریکی حکومت نے فوجی اخراجات کے حوالے سے میزبان ممالک کو اطلاع کردی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوجی اخراجات کا 50 فیصد ادا کریں۔ اس کے علاوہ جتنی ادائیگی یہ ممالک اب کر رہے ہیں بعض مخصوص حالات میں ان ممالک کو 5 سے 6 گنا تک قیمت بھی ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔ جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد 28 ہزار ہے اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن جنوبی کورین حکومت کو فوجی اخراجات میں 50 فیصد اضافے کی سمری پہلے ہی بھجواچکے ہیں۔ علاوہ ازیں قطر میں بھی امریکی فوج کے 2 اڈے قائم ہیں جو دارالحکومت دوحہ سے 20 اور 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ عرصہ پہلے امریکی فوجی اڈوں کے میزبان ممالک سے شکایت کی تھی کہ وہ اپنے ہاں تعینات امریکی فوجیوں کے اخراجات اور اڈوں کی قیمت ادا نہیں کررہے ، ماضی میں ان اڈوں کا امریکہ کو کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچ سکا۔

News Code 1888741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =