مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمد مخبر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ایران دشمن کی کمزوریوں سے بخوبی واقف ہے۔ میدانِ جنگ میں اچانک سامنے آنے والی چالیں اور تیل و توانائی کے شعبے میں دباؤ کے مؤثر ذرائع جنگ کے حساب کتاب کو یکسر تبدیل کر سکتے ہیں۔
رہبرِ انقلاب کے مشیر نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ اس خطے میں وہی قوم باقی رہے گی جو ہزاروں سال سے یہاں آباد ہے، جبکہ صیہونی حکومت کے حصے میں صرف اپنے خاتمے کے امکان پر غور کرنا رہ جائے گا۔
آپ کا تبصرہ