مہر خبررساں ایجنسی نے ایسو سی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایران کی طرف سے بوشہر ایٹمی بجلی پلانٹ میں ایدھن بھرنے کے رد عمل میں کہا ہے کہ واشنگٹن کو بوشہر ایٹمی بجلی پلانٹ سے کوئي مشکل نہیں ہے اور ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا حق حا صل ہے۔ کلنٹن نے کہا کہ امریکہ کو بوشہر ایٹمی بجلی گھر سے کوئی پریشانی نہیں ہے بلکہ ایران کی تمام ایٹمی تنصیبات پر مشکل ہے امریکی وزير خارجہ نے کہا کہ ایران کو پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا حق حاصل ہے اور بوشہر ایٹمی پلانٹ صرف پرامن ایٹمی بجلی پیدا کرنے کے لئے تعمیر کیا گیا ہے۔اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی کہا تھا کہ بوشہر ایٹمی بجلی پلان کو پرامن ایٹمی بجلی پیدا کرنے کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے اور یہ کوئی نیا موضوع نہیں ہے اور یہ ایٹمی بجلی پلانٹ بین الاقوامی ایٹمی ادارے کی نگرانی میں ہے۔
ہیلری کلنٹن
امریکہ کو بوشہر ایٹمی پلانٹ سے کوئي مشکل نہیں ہے// ایٹمی انرجی ایران کا حق ہے
امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایران کی طرف سے بوشہر ایٹمی بجلی پلانٹ میں ایدھن بھرنے کے رد عمل میں کہا ہے کہ واشنگٹن کو بوشہر ایٹمی بجلی پلانٹ سے کوئي مشکل نہیں ہے اور ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا حق حا صل ہے۔
News ID 1179563
آپ کا تبصرہ