مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ میں قم کے نمائندے منان رئیسی نے فردو ایٹمی پلانٹ کو تباہ کرنے کے بارے میں ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے دعوے کے برعکس فردو ایٹمی پلانٹ کو زیادہ تر سطحی نقصانات ہوئے ہیں جو دوبارہ تعمیر کیا جاسکتا ہے۔
رئیسی نے حملے کے خطرے کے پیش نظر عوام کے لئے خطرے کا باعث بننے والے مواد کو قبل از وقت محفوظ جگہ منتقل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے الحمد للہ تابکاری کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا دعوی جھوٹ ثابت کرنے کے لئے یہی کافی ہے کہ اب تک امریکی حملے میں کوئی شہید نہیں ہوا۔
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ امریکی جارحیت کو اعلان جنگ شمار کیا جائے گا اور ایران امریکی حماقت کا جواب دینے کے لئے فیصلہ کرنے میں آزاد ہے۔
آپ کا تبصرہ