مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کے لئے ترکی کی میزبانی میں کوئی اشکال نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران ہر قسم کی پابندی کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے البتہ ایٹمی معاملے میں ترکی کی میزبانی میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان گفتگو اور مذاکرات میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ فردو کا ایٹمی پلانٹ بین الاقوامی ایٹمی کی نگرانی میں ہے اور ایران کی ایٹمی سرگرمیاں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہیں انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور مقررات کی روشنی میں ہر پلانٹ کے اجراء سے قبل بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو اطلاع دینا ضروری ہے اور ایران نے ہمیشہ اطلاع دی ہے۔
لاریجانی
مغربی ممالک کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کے لئے ترکی کی میزبانی میں کوئی اشکال نہیں
مہر نیوز-16 جنوری 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کے لئے ترکی کی میزبانی میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
News ID 1511183
آپ کا تبصرہ