غاصب اسرائیلی
-
اسرائیل نے غزہ پر بم برسا دئیے، خواتین و بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید
اسرائیل کی غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔
-
غاصب اسرائیل کے لبنان کے مختلف علاقوں پر حملے میں 31 افراد شہید
اسرائیل نے غزہ کے ساتھ لبنان پر بھی دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں۔
-
پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی نہیں بدلی، شہریوں کے جانے کا علم نہیں، دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اسرائیل کے بارے میں پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، سوشل میڈیا سے معلوم ہوا کچھ لوگ اسرائیل گئے، فارن آفس کے نالج میں نہیں۔
-
جماعت اسلامی پاکستان کا امریکا اور اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ملک گیراحتجاج کا اعلان
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے غزہ پر وحشیانہ فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف جمعے کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔
-
اسرائیل امریکا کا ناجائز بچہ ہے اسے کوئی تسلیم نہیں کر سکتا، لیاقت بلوچ
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کوئی حکمران اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا، اسرائیل امریکا کا ناجائز بچہ ہے اسے کوئی تسلیم نہیں کرسکتا، پاکستان کا بچہ بچہ فلسطین کے ساتھ ہے۔
-
حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا
اس موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی، غزہ جنگ بندی معاہدہ کے تحت حماس نے آج 4 یرغمالیوں کی لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کردیا تاہم ہفتے کو 6 یرغمالی رہا کیے جائیں گے۔
-
غزہ پر اسرائیلی حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید
حماس کے زیر انتظام وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے مشرق میں اسرائیلی فضائی دہشت گردی حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
-
اسرائیل کو امریکا سے بھاری بموں کی کھیپ موصول
گزشتہ رات کو پہنچنے والے جہاز سے 2,000 پاؤنڈ وزنی بموں کی بڑی مقدار اشدود پورٹ پر اتاری گئی۔
-
قسام بریگیڈ نے "آگام برگر" کو رہا کر دیا
اب تک جبالیہ میں مزاحمتی فورسز نے "آگام برگر" نامی ایک صیہونی خاتون قیدی کو ریڈ کراس کے حوالے کیا ہے اور دو دیگر خواتین صہیونی قیدیوں کو جن میں "اربیل یہود" بھی شامل ہے، آج حوالے کیا جائے گا۔
-
حماس نے 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کو رہا کردیا
حماس نے اسرائیلی مغویوں کو انٹرنیشنل ریڈ کراس کے سپرد کردیا۔ یرغمالی خواتین میں رومی گونن، ایملی دماری اور ورون شتنبر خیر شامل ہیں۔
-
اسرائیل، لبنان و شام سے انخلا اور فلسطین پر قبضہ ختم کرے، پاکستان
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے شام اور لبنان کی سرزمین سے اسرائیل کے انخلا، لبنان اور شام کی خودمختاری کے احترام اور فلسطین کی سر زمین پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔
-
یمنی میزائل حملے کا سائرن بجتے ہی صیہونی بھاگ نکلے+ ویڈیو
یمنی بیلسٹک میزائلوں نے صہیونیوں کو بن گوریون بین الاقوامی ائیرپورٹ سے بھاگنے پر مجبور کردیا۔
-
یمن سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، اسرائیل میں شدید خوف و ہراس
یمن نے ایک بار پھر اسرائیل کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
-
حزب اللہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی تقرری سے متعلق خبروں کی تردید
لبنان کی حزب اللہ نے نئی تقرریوں سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی ہے۔
-
صیہونی جرائم سے مقابلہ کرنے کے لئے عالم اسلام کا اتحاد ضروری ہے، ڈاکٹر قالیباف
ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف نے غاصب صیہونی دشمن کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لئے عالم اسلام کے اتحاد پر زور دیا ہے۔
-
تل ابیب نے لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کر لیا، المیادین
غاصب اسرائیلی کابینہ نے بیروت اور تل ابیب کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔
-
عالمی عدالت نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے
عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے جنگی جرائم میں ملوث اور ہزاروں فلسطینیوں کے قاتل غاصب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کردیے۔
-
محمد بن سلمان کی لبنان اور ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، جنگ بندی کا مطالبہ
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی جارحیت کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے کرتے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
ایرانی ائير ڈیفنس کے حالیہ شہیدوں کے اہل خانہ کی رہبر معظم سے ملاقات؛
صیہونی حکومت سے براہ راست مقابلے میں شہادت کی وجہ سے ان عزیزوں کی شہادت، نمایاں اور اہم ہے
رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ صیہونی حکومت سے براہ راست مقابلے میں ملک و قوم کے دفاع میں ان عزیزوں کی شہادت، نمایاں اور اہم ہے۔
-
مقبوضہ علاقوں میں صہیونیوں کو حزب اللہ کا دھمکی آمیز پیغام+ویڈیو
حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین پر قابض صہیونیوں کو دھمکی آمیز پیغام بھیجا ہے۔
-
پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی مذمت
پاکستانی ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔
-
اسرائیلی حملے میں دو ایرانی فوجی شہید
ایران پر غاصب اسرائیلی حملے میں ایرانی فوج کے دو جوان شہید ہو گئے ہیں۔
-
نتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ+ویڈیو
ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے قیساریا میں صہیونی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
-
حزب اللہ کی جانب سے نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ
عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح حزب اللہ لبنان نے ڈرون کے ذریعے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا ہے۔
-
اقوام متحدہ صہیونی حکومت کو لگام دے، ایران
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ غزہ اور لبنان پر صہیونی حکومت کہ بربریت کو فوری طور پر روک دے۔
-
میزائل حملے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں عوام کا جشن
اسرائیل پر سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے سینکڑوں میزائل داغے جانے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے گھروں سے نکل کر جشن منایا۔
-
ایران کا حملہ جائز، ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، صدر پزشکیان
انہوں نے کہا کہ نتن یاہو جان لے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا ہے لیکن ہر خطرے کے مقابلے میں جرائت کے ساتھ کھڑا ہو جائے گا۔ یہ ہماری طاقت کی چھوٹی سی جھلک ہے۔
-
مازندران، اسرائیل پر میزائل حملوں پر عوام کا اظہار خوشحالی
مازندران کے مختلف شہروں میں عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور ملکی مفادات کے دفاع میں صہیونی حکومت پر حملے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔ ساری اور دیگر شہروں میں عوام نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا اور "اللہ اکبر" اور "لبیک یا نصراللہ" کے نعرے لگائے۔
-
اسرائیل کے سامنے حماس اور حزب اللہ سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں، جماعت اسلامی پاکستان
کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے فلسطین کیلئے کھڑے ہو جائیں، جو آج اسرائیل کے خلاف کچھ نہیں کر رہے وہ مستقبل میں نہیں بچیں گے۔
-
لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے قصبے کریات شمونہ پر تقریبا پچاس میزائل داغے گئے ہیں
عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے قصبے کریات شمونہ پر تقریبا پچاس میزائل داغے گئے ہیں۔