16 فروری، 2025، 2:50 PM

غزہ پر اسرائیلی حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید

غزہ پر اسرائیلی حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید

حماس کے زیر انتظام وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے مشرق میں اسرائیلی فضائی دہشت گردی حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں امدادی ٹرکوں کے داخلے کو محفوظ بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔ ’ وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس جرم کی مذمت کرتے ہیں اور ثالثوں اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض فوج کو پولیس فورس کو نشانہ بنانے سے روکے۔

قابض اسرائیلی فوج نے حماس کی رپورٹ پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی فضائیہ نے جنوبی غزہ میں ’متعدد مسلح افراد‘ کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ قابض اسرائیلی فوجیوں کی طرف بڑھے تھے، مشتبہ ’ٹارگٹس‘ کو شناخت کے بعد نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل غزہ کی وزارت داخلہ اور قومی سلامتی نے کہا تھا کہ جنوبی غزہ میں غاصب اسرائیلی حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

News ID 1930395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha