14 جولائی، 2026، 11:21 AM

برازیل کا ایران پر امریکی حملے کی مخالفت کا اعلان، ٹرمپ بحری قزاق قرار

برازیل کا ایران پر امریکی حملے کی مخالفت کا اعلان، ٹرمپ بحری قزاق قرار

برازیل کے صدر لولا دا سلوا نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف امریکی حملے کو قبول نہیں کرتا اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر عائد امریکی فیس بحری قزاقی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برازیل کے صدر لوئیز ایناسیو لولا دا سلوا نے ایران کے خلاف امریکی حملے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برازیل ایسی کارروائی کو قبول نہیں کرتا۔

برازیلی صدر نے خبردار کیا کہ جنگ کے اخراجات براہ راست بنیادی غذائی اشیا کی قیمتوں پر اثر انداز ہوں گے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر امریکہ کی جانب سے 20 فیصد فیس عائد کرنے کا اعلان بحری قزاقی کے مترادف ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دعوی کیا تھا کہ آبنائے ہرمز ایران کی موجودگی یا عدم موجودگی سے قطع نظر کھلی رہے گی اور امریکہ کو اس آبنائے کا محافظ سمجھا جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ عالمی سطح کے اس حساس خطے کی سکیورٹی کے لیے کیے جانے والے اخراجات کی تلافی ضروری ہے، اسی لیے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری مال بردار جہازوں کے سامان کی مالیت کا 20 فیصد بطور فیس وصول کیا جائے گا۔

News ID 1940288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha