21 ستمبر، 2026، 2:35 PM

ایرانی صدر کا اقوامِ متحدہ کا 5 روزہ دورہ؛ میڈیا ٹیم کو ویزا جاری نہ کیا گیا

ایرانی صدر کا اقوامِ متحدہ کا 5 روزہ دورہ؛ میڈیا ٹیم کو ویزا جاری نہ کیا گیا

ایرانی صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر جنرل برائے تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان کا اقوامِ متحدہ کا پانچ روزہ سفر کل منگل سے شروع ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر جنرل برائے تعلقاتِ عامہ حبیب اللہ عباسی نے مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی 81ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے صدر مسعود پزشکیان کے دورے کے بارے میں کہا کہ ایرانی صدر کل منگل کی صبح تہران سے اقوامِ متحدہ کے مرکزی دفتر نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے اور بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے دیگر ممالک کے حکام کی موجودگی میں خطاب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر منگل، بدھ، جمعرات، جمعہ اور ہفتے کے روز دورے پر ہوں گے اور ان شاء اللہ ہفتے کی شب تہران واپس پہنچیں گے۔ اس طرح یہ مجموعی طور پر پانچ روزہ دورہ ہوگا، جس میں دو دن آنے اور واپسی کے سفر میں صرف ہوں گے۔

عباسی نے ڈاکٹر پزشکیان کے اس دورے کے پروگراموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سفر کے دوران صدر مملکت بعض ممالک کے حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

ان ملاقاتوں کے حتمی ہونے کی صورت میں اس بارے میں اطلاع دی جائے گی۔

ایرانی صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر جنرل برائے تعلقاتِ عامہ نے مزید کہا کہ اس دورے میں صدارتی دفتر کے سربراہ محسن حاجی میرزائی اور صدارتی دفتر کے معاون برائے تقریبات سید عباس موسوی بھی پزشکیان کے ہمراہ ہوں گے۔

صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزا جاری نہیں کیا گیا

انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے ایرانی وفد کی آمد میں امریکی رکاوٹوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں نے اپنی معاندانہ کاروائی اور ہمیشہ کی رکاوٹوں کے ذریعے صدر کے ہمراہ آنے اور اس تقریب کی خبری کوریج کرنے والی ایرانی میڈیا ٹیموں کے ارکان کو ویزا جاری نہیں کیا۔

News ID 1941541

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha