مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ نے امریکی حکومت کو ابھی سے شدید نقصان پہنچایا ہے، لیکن واشنگٹن ایک بے بس جواری کی طرح اب بھی ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فرضی مذاکرات کے بارے میں جعلی خبریں بنانا بند کریں اور مغربی ایشیا کے نئے نظام کو تسلیم کرنے سے انکار نہ کریں۔
محسن رضائی نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکہ ایران کی جانب سے بارہا بیان کی گئی سات شرائط کے سامنے شکست تسلیم کرے۔
آپ کا تبصرہ