مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک شامی ذریعے نے بتایا کہ جولانی حکومت سے وابستہ ایک اہم فوجی کمانڈر کو دیرالزور کے مشرقی مضافاتی علاقے میں اس کی گاڑی پر حملے کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی دیرالزور کے نواحی علاقے القوریہ میں مسلح افراد کی جانب سے گھات لگا کر کی گئی، جس میں ابوالبراء الانصاری الموصلی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
مذکورہ ذریعے نے مزید بتایا کہ الموصلی جولانی کے قریبی ساتھیوں اور اہم فوجی کمانڈروں میں شمار ہوتا تھا۔ یہ کارروائی شام میں داخلی جھڑپوں اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان باہمی تصفیوں میں اضافے کے دوران انجام دی گئی۔
ذرائع کے مطابق، شام میں جولانی حکومت کے اقتدار کے بعد سے داخلی جھڑپوں، مسلح حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ