مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے مختلف علاقوں میں غاصب صہیونی فورسز پر مقاومتی تنظیموں کے حملے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، خان یونس کے شمال مشرقی علاقے الزنہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے بم کے ذریعے اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
لبنانی چینل المیادین کے مطابق القسام نے کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید بتایا کہ یہ حملہ جنوب غزہ کے اہم محاذ پر انجام دیا گیا۔
علاوہ ازیں القسام نے اعلان کیا کہ اس نے م القدس اور الناصر بریگیڈز کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن میں خان یونس کے شمالی علاقے میں صہیونی افواج کے قافلے اور فوجی تنصیبات کو بھاری مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ