مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے ذیلی ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ کے کئی علاقوں میں صہیونی فورسز کے خلاف حملے کئے ہیں۔
علاوہ ازین القدس بریگیڈ نے غزہ کے مشرق میں صہیونی فوجی قافلے کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔ بارودی سرنگ کے دھماکے میں قافلے میں شامل کئی صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تنظیم نے خان یونس میں بھی ہینڈ گرنیڈ سے صہیونی فوجیوں پر حملہ کیا ہے۔ زیتون قصبے میں صہیونی فوجی تنصیبات اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
القدس بریگیڈ کے ایک اور بیان کے مطابق غزہ کے مرکزی علاقے میں صہیونی مرکاوا ٹینک پر مارٹر گولے سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ٹینک میں سوار فوجیوں سمیت ٹینک تباہ ہوگیا۔
خان یونس میں ہی القسام نے بھی صہیونی فوجی تنصیبات پر حملے کا دعوی کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ