28 دسمبر، 2023، 9:19 AM

طوفان الاقصی کا 82 واں دن، القسام بریگیڈز کا غاصب صہیونیوں کے خلاف بینکر شکن میزائل حملہ

طوفان الاقصی کا 82 واں دن، القسام بریگیڈز کا غاصب صہیونیوں کے خلاف بینکر شکن میزائل حملہ

غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی فوج کی جارحیت کے جواب میں القسام بریگیڈز نے بینکر شکن میزائل حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں غاصب اور دہشت گرد صہیونی فوج کی جانب سے شہری تنصیبات اور غیر فوجی مقامات پر مسلسل حملے کئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حماس کی ذیلی شاخ عزالدین القسام بریگیڈز نے صہیونیوں پر جوابی حملے کئے ہیں۔ تنظیم کے جوانوں نے خان یونس کے شمالی قصبے البریج میں صہیونی فوجیوں کے اجتماع پر مارٹر گولے فائر کئے ہیں۔

اسی شہر کے شمال میں ہی تنظیم نے ایک اور حملہ کرکے صہیونی فوج کے ٹینک اور بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔

علاوہ ازین جبالیا میں مجاہدین نے یاسین 105 مارٹر گولوں سے حملہ کرکے کئی صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا ہے۔

غزہ کی قدیمی شاہراہ پر ایک گھر میں چھپے ہوئے صہیونی فوجیوں پر القسام کے مجاہدین نے بینکر شکن میزائل حملہ کیا ہے جس سے گھر میں پناہ لینے والے صہیونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1920885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha