مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے 100 دن پورے ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی مقاومتی تنظیمیں ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملے کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی جارحیت کے جواب میں اسرائیلی شہر اشدود پر کئی میزائل فائر کئے گئے ہیں۔
القسام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم 75 میزائل سے ہونے والے حملے میں اشدود میں صہیونی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ شہر میں موجود صہیونی فوجی ٹھکانوں کو میزائل حملوں کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔
دراین اثناء تحریک جہاد فلسطین کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے دعوی کیا ہے کہ خان کے جنوب میں گشت کرنے والی اسرائیلی فوجی ٹیم کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جس میں کئی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
طوفان الاقصی کے 100 دن پورے ہونے کے موقع پر صہیونی جرائم کا جواب دیتے ہوئے مجاہدین نے اسرائیلی شہر اشدود پر میزائلوں کی بارش کی ہے۔
News ID 1921278
آپ کا تبصرہ