8 مئی، 2024، 8:46 AM

رفح پر حملے کا جواب، صہیونی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے

رفح پر حملے کا جواب، صہیونی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے

القسام کی جانب سے صہیونی فوجی مرکز پر میزائل حملے کے بعد صہیونی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے صہیونی فوجی مرکز پر میزائل حملے کئے ہیں۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رفح پر صہیونی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے جواب میں مجاہدین نے صہیونی علاقے میں فوجی مرکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے اطراف میں واقع صہیونی فوجی مرکز پر پانچ میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق القسام کے حملے کے بعد صہیونی علاقوں ہاشلوشا اور گیسوویم میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ صہیونی جنگی کابینہ کے رکن بنی گینتز نے کہا ہے کہ رفح پر زمینی حملے کا آغاز ہوگیا ہے اور ضرورت کے مطابق حملوں کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب الاقصی بریگیڈ نے صہیونی حملے کے بعد نتساریم میں فوجی اڈے پر بارہ میزائل داغے ہیں۔ صہیونی ریڈیو نے مقاومتی تنظیم کے حملوں کی تصدیق کی ہے۔

News ID 1923824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha