27 مئی، 2024، 6:01 PM

القسام کے مجاہدین نے ہمارے فوجیوں سے 800 میٹر کی دوری سے تل ابیب پر میزائل داغے، ترجمان صہیونی فوج

القسام کے مجاہدین نے ہمارے فوجیوں سے 800 میٹر کی دوری سے تل ابیب پر میزائل داغے، ترجمان صہیونی فوج

صہیونی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے ہمارے فوجیوں کے انتہائی نزدیک جاکر تل ابیب پر میزائل فائر کئے۔

صہیونی فوج کے ترجمان ڈینئل ہاگری نے کہا ہے کہ حماس کے مجاہدین ہماری سیکورٹی فورسز کے نہایت قریب جاکر کاروائی کرتے ہیں۔ رفح میں تعیینات اسرائیلی فوجیوں کے نزدیک جاکر 800 میٹر کے فاصلے سے تل ابیب پر میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رفح میں آپریشن جاری رہے گا۔ حماس کے پاس یرغمال 125 صہیونیوں کی واپسی تک کاروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اتوار کے دن القسام کے مجاہدین نے تل ابیب پر میزائل فائر کرکے صہیونی حکام کو سرپرائز دیا ہے۔ صہیونی حکام آٹھ مہینے تک کاروائی کے بعد حماس کی آپریشنل طاقت ختم کرنے کا گمان کررہے تھے تاہم تنظیم کے مجاہدین نے تل ابیب پر میزائل حملہ کرکے صہیونی حکام کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔

News ID 1924336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha