7 جولائی، 2024، 5:01 PM

صہیونی اہم فوجی مرکز پر حزب اللہ کا میزائل حملہ

صہیونی اہم فوجی مرکز پر حزب اللہ کا میزائل حملہ

حزب اللہ نے شمالی فلسطین میں اہم صہیونی فوجی مرکز نیمرا پر کتیوشا میزائل فائر کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے شمالی فلسطین میں واقع اہم صہیونی فوجی مرکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی مظالم اور جنوبی لبنان میں بہتے شہریوں اور رہائشی مکانات پر حملوں کے جواب میں شمالی فلسطین کے قصبے طیریہ کے فوجی مرکز نیمرا پر درجنوں کیتوشا میزائل فائر کئے ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے حملوں کے بعد کہا ہے کہ میزائل حملے کے بعد صہیونی عوام پناہ گاہوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ہسپتال ذرائع نے کہا ہے کہ ایک صہیونی زخمی ہونے کی وجہ سے طبی امداد کے لئے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیمرا مرکز شمالی سرحدوں کے 30 کلومیٹر اندر واقع ہے۔

News ID 1925279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha