27 فروری، 2024، 9:55 AM

طوفان الاقصی کا 143 واں دن، صہیونی فوجی تنصیبات پر حزب اللہ کے شدید حملے

طوفان الاقصی کا 143 واں دن، صہیونی فوجی تنصیبات پر حزب اللہ کے شدید حملے

لبنانی مقاومتی تنظیم نے صہیونی فوجی ٹھکانوں اور دفاعی تنصیبات پر شدید میزائل حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے صہیونی فوجی ٹھکانوں اور دفاعی تنصیبات پر حملوں کا دعوی کیا ہے۔

تنظیم کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے صہیونی فوجی ٹھکانوں اور تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے صہیونی علاقوں بلیدا اور شتولا میں میزائل حملے کرکے صہیونی فوج کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

دوسرے بیان میں تنظیم نے کہا ہے کہ صہیونی فوجی مرکز پر میزائل حملے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1922200

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha