26 فروری، 2024، 12:15 PM

طوفان الاقصی، حزب اللہ کے صہیونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے

طوفان الاقصی، حزب اللہ کے صہیونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے

لبنانی مقاومتی تنظیم نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر میزائل اور راکٹ حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں اور دفاعی مراکز پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیبا فارم کے علاقے میں مجاہدین نے فلق میزائل سے صہیونی فوجی مراکز اور دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے۔

طوفان الاقصی کے بعد حزب اللہ کے میزائل اور راکٹ حملوں کی وجہ سے لبنان سے متصل سرحدی علاقوں میں آباد ہزاروں صہیونی نقل مکانی کرچکے ہیں۔ 

لبنانی حزب اللہ نے اعلان کررکھا ہے کہ جب تک غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت ختم نہ ہوجائے اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔

غزہ میں جارحیت کے بعد یمنی فوج نے بھی بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں امریکی اور صہیونی فوجی تنصیبات کو متعدد مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1922184

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha