16 فروری، 2024، 7:54 PM

لبنان کے خلاف جنگ کے بارے میں صیہونی سروے کے نتائج

لبنان کے خلاف جنگ کے بارے میں صیہونی سروے کے نتائج

ایک صہیونی اخبار نے لبنان اور غزہ جنگ کے بارے میں صیہونیوں کے تازہ ترین سروے کے نتائج کی طرف اشارہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک اسرائیلی اخبار نے لبنان اور غزہ جنگ کے بارے میں صیہونیوں کی جانب سے کئے گئے تازہ ترین سروے کے نتائج کی طرف اشارہ کیا ہے۔

صہیونی روزنامہ معاریو نے لکھا: 71% صیہونیوں کی رائے ہے کہ اسرائیل کو لبنان کے خلاف وسیع فوجی آپریشن کرنا چاہیے۔

تاہم اس سروے کے مطابق نصف اسرائیلی، قیدیوں کے تبادلے کے لیے سکیورٹی ٹیم قاہرہ نہ بھیجنے کے نیتن یاہو کے فیصلے کے خلاف ہیں۔

ادھر لبنان کی اسلامی مزاحمت نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کے خلاف ہمارے مجاہدین کی کارروائیوں کی تعداد اب تک 1038 تک پہنچ گئی ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے: ہمارے مجاہدین نے کریات شمعون کی فوجی بیرکوں کو متعدد فلق میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ حزب اللہ نے برکت ریشا کے اسرائیلی فوجی ٹھکانے کو بھی بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور مارگلیوت قصبے پر حزب اللہ کے میزائل حملے کے نتیجے میں اس قصبے کی بجلی منقطع ہوگئی۔

حزب اللہ نے ناقورہ بحری اڈے پر اسرائیل کی جاسوسی تنصیبات کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کی بھی اطلاع دی۔

واضح رہے کہ حزب اللہ نے گذشتہ شام لبنان کے النبطیہ قصبے پر صیہونی فوج کی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے صیہونی قصبے کریات شمعون پر میزائل داغے جس سے متعدد صیہونی ہلاک ہوئے۔ 

News ID 1921942

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha