مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کی وزارت صحت نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے نئے اعدادوشمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق قابض صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں دس نئے قتل عام کے جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں 112 افراد شہید اور 157 افراد زخمی ہوئے۔
غزہ کی وزارت صحت نے شہداء کی تعداد 28 ہزار 775 اور زخمیوں کی تعداد 68 ہزار 552 تک پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔
دوسری طرف خان یونس شہر کے ناصر میڈیکل سینٹر میں موجود پناہ گزین خواتین اور بچوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہے۔
Médecins Sans Frontières Organization کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے: ہم اسرائیلی افواج سے کہتے ہیں کہ وہ ناصر میڈیکل سینٹر کے خلاف اپنی کارروائیاں بند کریں۔
اقوام متحدہ نے بھی کہا: غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے کہ جہاں شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ اس پٹی میں ستر فیصد سے زیادہ انفراسٹرکچر اور 84 فیصد طبی مراکز اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تباہ ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ