مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور روس نے مواصلات کے شعبے میں مشترکہ ورکنگ گروپ کے پانچویں اجلاس کے انعقاد کے ساتھ 20 معاہدہ یادداشتیں اور 5 کنٹریکٹ فائنل کیے، جس سے دو ملکوں کے درمیان ٹیکنیکی تعلقات کے فروغ میں نیا باب کھل گیا۔
دستخطی تقریب میں ایران کے نائب وزیر برائے اطلاعات و مواصلات (ICT)، نجی شعبے کے نمائندے اور ماسکو میں تعیینات ایرانی سفیر نے شرکت کی۔
ایران کے نائب وزیر برائے آئی سی ٹی (انویشن و ٹیکنالوجی امور) میثم عابدی نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسوں میں ڈیٹا ٹرانزٹ، اسمارٹ گورنمنٹ اور پوسٹل انفراسٹرکچر کے میدانوں میں روابط کو فروغ دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان شعبوں کے علاوہ ایرانی نجی شعبے نے روسی فریق کے ساتھ سائبر سکیورٹی، مصنوعی ذہانت، بنیادی ڈھانچے کے آلات کی تیاری اور مشترکہ منصوبوں پر مخصوص معاہدے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر دونوں ملکوں کے درمیان 20 معاہدہ یادداشتیں اور 5 کنٹریکٹ پر دستخط ہوئے ہیں، اور توقع ہے کہ آنے والے برسوں میں تعاون کا دائرہ مزید وسیع ہوگا۔
ماسکو میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ایران اور روس کے درمیان آئی سی ٹی شعبے میں مشترکہ ورکنگ گروپ کے پانچویں اجلاس میں اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
ایران–روس مشترکہ ورکنگ کوآپریشن گروپ کا پانچواں اجلاس جمعہ کے روز ایک بین الحکومتی معاہدہ یادداشت پر دستخط اور مہر ثبت کرنے کے ساتھ مکمل ہوا۔
آپ کا تبصرہ