11 مئی، 2026، 10:16 PM

ایران سے جنگ ہوتی تو سعودی تنصیبات تباہ ہو جاتیں، ترکی الفیصل کا بڑا اعتراف

ایران سے جنگ ہوتی تو سعودی تنصیبات تباہ ہو جاتیں، ترکی الفیصل کا بڑا اعتراف

سعودی عرب کے سابق سفیر ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ اگر ریاض ایران کے حملوں کا جواب دیتا تو سعودی تیل تنصیبات اور واٹر پلانٹس تباہ ہو سکتے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں سعودی عرب کے سابق سفیر ترکی الفیصل نے الشرق الاوسط میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے خطے کو ایک تباہ کن جنگ سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے جنگ کو روکنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں اور اس تنازع کے خاتمے اور سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے بھی مسلسل اقدامات جاری رکھے تاکہ خطے کو مزید کشیدگی سے بچایا جا سکے۔

ترکی الفیصل نے کہا کہ اگر صہیونی رژیم کا ایران اور سعودی عرب کے درمیان جنگ بھڑکانے کا منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو پورا خطہ تباہی اور بربادی کی لپیٹ میں آ جاتا اور ہزاروں افراد ایک ایسی جنگ میں مارے جاتے جس میں ہمارا کوئی کردار نہیں تھا، جبکہ تل ابیب خطے پر اپنی مرضی مسلط کرنے میں کامیاب ہو جاتا۔

انہوں نے اپنے مضمون میں مزید لکھا کہ اگر سعودی عرب ایران کے حملوں کا اسی انداز میں جواب دیتا تو اس جنگ کے نتیجے میں خلیج فارس کے ساحلوں پر قائم سعودی عرب کی تیل تنصیبات، واٹر ڈیسالینیشن پلانٹس اور حتیٰ کہ ملک کے اندرونی علاقوں میں موجود اہم مراکز بھی تباہ ہو سکتے تھے۔

ترکی الفیصل نے مزید کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ مل کر جنگ کی آگ ٹھنڈی کرنے اور کشیدگی میں اضافے کو روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

News ID 1939227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha