11 مئی، 2026، 3:14 PM

حزب اللہ کے 24 گھنٹوں میں 24 ڈرون حملے، صہیونی حلقوں میں تشویش بڑھ گئی

حزب اللہ کے 24 گھنٹوں میں 24 ڈرون حملے، صہیونی حلقوں میں تشویش بڑھ گئی

صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کی ڈرون کارروائیوں کے بعد اسرائیلی داخلی حلقوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور اضطراب کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبرانی میڈیا نے کہا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے ڈرون حملوں اور پروازوں کے بعد اسرائیلی حلقوں میں تشویش اور الجھن کی فضا میں اضافہ ہوا ہے۔

صہیونی ٹی وی چینل i24 نے اپنی رپورٹ میں ان حملوں کے اثرات کو بیان کرتے ہوئے انہیں اسرائیل کے لیے ایک ڈراؤنا خواب قرار دیا۔

ادھر لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں اور جنوبی لبنان پر حملوں کے جواب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی مراکز اور تنصیبات کے خلاف 24 کارروائیاں کی گئی ہیں۔

News ID 1939239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha