مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی اخبار معاریو نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج حزب اللہ لبنان کی انٹیلی جنس طاقت کے سامنے حیرت اور پریشانی کی کیفیت میں مبتلا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی حکام کو یہ احساس ہوا ہے کہ حزب اللہ لبنان کو خطے کے سمندری علاقوں میں اسرائیلی سرگرمیوں اور حتیٰ کہ مقبوضہ علاقوں کے اہم اور حساس حصوں سے متعلق بھی خاصی معلومات حاصل ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ایک ذریعے نے بتایا کہ حزب اللہ لبنان کے پاس ان بحری مشقوں اور منصوبوں سے متعلق بھی معلومات موجود ہیں جو اسرائیل کی جانب سے جہازوں پر ممکنہ حملوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ