مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آرمینیا کے وزیرِاعظم نکول پاشینیان نے کہا ہے کہ تہران اور یریوان کے درمیان ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے یہ بات یریوان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر خلیل شرغلامی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی روابط اور علاقائی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیرِاعظم پاشینیان نے دونوں ممالک کے قدرتی اور مشترکہ مفادات کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایرانی سفیر کی تقرری دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تجارتی و علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمینیا اور ایران کے تعلقات اس وقت غیر معمولی فعالیت کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔
اس موقع پر ایرانی سفیر خلیل شرغلامی نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے آرمینیا کے وزیرِاعظم کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
آپ کا تبصرہ