مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
عراقچی اور عبدالعاطی نے علاقائی صورتحال، بالخصوص لبنان اور غزہ میں اسرائیلی رژیم کی مسلسل جارحیت اور بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ عالمی برادری فوری اقدام کرے تاکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی رژیم کے جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے۔
ٹیلیفونک گفتگو میں ایران کے ایٹمی مسئلے پر بھی بات ہوئی، اور ایرانی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے اپنے ملک کے مؤقف کی وضاحت کی۔
آپ کا تبصرہ