مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے عراق میں مزاحمتی گروپوں کے خلاف واشنگٹن کی کوششوں میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وہ اس بات پر مایوس ہیں کہ عراقی حکومت نے امریکی دباؤ کے باوجود حزب اللہ لبنان اور یمنی انصارالله کے اثاثے بلاک کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ امریکہ بغداد سے توقع رکھتا ہے کہ وہ ان مسلح گروپوں کے خلاف عملی اقدامات کرے۔
امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ یہ گروپ خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہیں اور تمام ممالک کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے ملک کا زمین یا وسائل ان گروپوں کی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہوں۔
انہوں نے زور دیا کہ واشنگٹن عراق پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ مزاحمتی گروپوں کو محدود کیا جاسکے اور یہ کہ یہ گروپ امریکہ اور عراق کے مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ