12 ستمبر، 2024، 8:52 AM

حزب اللہ کا صہیونی فوجی مرکز پر حملہ

حزب اللہ کا صہیونی فوجی مرکز پر حملہ

حزب اللہ نے جمعرات کو علی الصبح بھاری توپ خانے سے صہیونی فوجی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر واقع صہیونی فوجی مرکز کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے مجاہدین نے جمعرات کو علی الصبح مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحد پر واقع صہیونی فوجی مرکز بیاض بلیدا پر بھاری توپ خانے سے حملہ کیا ہے جس سے مرکز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تنظیم کے مطابق اس سے پہلے بدھ کی شام کو بھی زبقین قصبے میں جدید تعمیر ہونے صہیونی فوجی مرکز پر متعدد کیتوشا میزائل داغے ہیں۔

ایک اور بیان میں حزب اللہ نے شمالی فلسطین کے قصبے دان میں صہیونی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کی شام کو لبنان سے صہیونی سرحدی شہروں اور قصبوں پر تقریبا 60 میزائل داغے گئے ہیں۔ میزائل حملوں کے بعد صہیونی حکومت نے خطرے کے سائرن بجا کر عوام کو محفوظ مقامات کی طرف جانے کا حکم دیا ہے۔

News ID 1926586

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha