15 اکتوبر، 2023، 3:22 PM

حزب اللہ کی جوابی کارروائی میں صیہونی فوجی ہلاک+ ویڈیو

حزب اللہ کی جوابی کارروائی میں صیہونی فوجی ہلاک+ ویڈیو

عبرانی ذرائع نے شتولا سرحدی علاقے میں صہیونی فوج کے خلاف لبنانی مزاحمتی فورسز کی نئی کارروائیوں کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کی سرحد سے متصل مغربی الجلیل کے قصبے شتولہ میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 صیہونی زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔  جواب میں صہیونی فوج نے لبنان کی سرحد کے اندر کے علاقوں پر توپ خانے سے حملے کیے ہیں۔

الجزیرہ نے لبنان کی حزب اللہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بھی لکھا ہے: لبنانی مزاحمت نے شتولا شہر میں صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں کو  میزائل حملوں سے نشانہ بنایا۔

اس میزائل حملے میں مزاحمتی فورسز شتولا میں صہیونی فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع قصبے شتولا میں صیہونی قابض فوج کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے تاکید کی کہ اس حملے میں دشمن کی فوجوں کو ناقابل تلافی جانی نقصان پہنچا ہے۔

صیہونی رجیم کی حزب اللہ کی کارروائیوں کے بعد لبنان کے سرحدی علاقوں پر بمباری

حزب اللہ کی نئی کارروائی کے جواب میں صیہونی حکومت کے طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبے عیتا الشعب کے اطراف کے علاقے پر بمباری کی۔

صیہونی فوج نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر اس کی جانب اینٹی آرمر میزائل داغے جانے سے کم از کم 4 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

جبکہ صیہونی حکومت کی ہنگامی تنظیم نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس کارروائی میں ایک اسرائیلی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

صہیونی فوج نے لبنان کی سرحد کے قریب بستیوں میں رہنے والے صہیونیوں کو فوری طور پر بینکروں میں چھپنے کو کہا۔

الجزیرہ کے رپورٹر نے بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے لبنان کی سرحد کے قریب صہیونی بستیوں کی طرف جانے والے راستوں کو بند کر دیا ہے اور اس علاقے کو فوجی زون قرار دے دیا ہے۔

News ID 1919410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha