15 اکتوبر، 2023، 3:27 PM

غزہ کی حمایت میں آسٹریلیا اور کینیڈا میں بھی مظاہرے+ ویڈیو

غزہ کی حمایت میں آسٹریلیا اور کینیڈا میں بھی مظاہرے+ ویڈیو

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے عوام نے غزہ پر صیہونی رجیم کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے عوام نے غزہ کے شہریوں کی حمایت میں صیہونی رجیم کے خلاف احتجاجی ریلی کے ذریعے اس رجیم کے جرائم کی مذمت کی۔

غزہ کی حمایت میں آسٹریلیا اور کینیڈا میں بھی مظاہرے+ ویڈیو

اس عظیم اجتماع میں مظاہرین نے غزہ کے مظلوم اور بے گناہ باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

غزہ کی حمایت میں آسٹریلیا اور کینیڈا میں بھی مظاہرے+ ویڈیو

فلسطینی ذرائع سے شائع ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صیہونی حکومت کے حملوں کے دوران غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد تقریباً 2500 تک پہنچ گئی ہے۔

کینیڈین شہری: اسرائیل بچوں کا قاتل ہے حماس نہیں!

کینیڈا کے متعدد شہریوں نے احتجاجی ریلی نکال کر صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کے خلاف حملوں کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایک کینیڈین شہری نے صیہونی صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ حماس ایک مزاحمتی گروہ ہے جو فلسطینیوں پر جارحیت، قبضے اور قتل عام کا مقابلہ کرتا ہے، حماس دہشت گرد نہیں ہے اور اس کے تمام اقدامات جائز ہیں، حماس بچوں کو قتل نہیں کرتی۔، لیکن اسرائیل بچوں کا قاتل ہے۔

News ID 1919411

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha