مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی انصاف کے مستحق ہیں۔
اس سے قبل ہیومن رائٹس واچ نے واضح کیا تھا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے اس خیال کو ختم کر دیتے ہیں کہ کچھ لوگ قانون سے بالاتر ہیں۔
اس بین الاقوامی ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ مذکورہ عدالت کے فیصلے انصاف کا راستہ روکنے کی کوششوں کے پیش نظر اہم ہیں۔
آپ کا تبصرہ