16 اکتوبر، 2023، 2:44 PM

حماس سے رابطہ ہے اور جاری رہے گا، ملائیشیا کا مغربی ممالک کو دوٹوک جواب

حماس سے رابطہ ہے اور جاری رہے گا، ملائیشیا کا مغربی ممالک کو دوٹوک جواب

مغربی ممالک کی جانب سے حماس سے تعلقات ختم کرنے کے لئے دباو کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم انورابراہیم نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم کے ساتھ روابط ہیں اور مستقبل میں بھی برقرار رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے حماس کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے مغرب کے اعتراضات اور دباو کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے اور مقاومتی تنظیم کے ساتھ مستقبل میں بھی روابط اور تعلقات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملائشیا حماس کے حوالے سے مغربی کے ساتھ یکساں موقف نہیں رکھتا ہے۔ حماس کے ساتھ تعلقات رکھنا ملائشیا کی پالیسی کا حصہ ہے جوکہ جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ فلسطینی تنظیم نے گذشتہ ہفتے طوفان الاقصی آپریشن میں مختصر مدت میں اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے تھے جس سے صہیونی حکومت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا تھا۔

صہیونی حکومت نے اس حملے کے بعد حواس باختہ ہوکر غزہ اور دیگر مقامات پر شہری آبادی اور سویلین کو نشانہ بناتے ہوئے اب تک ہزاروں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔

News ID 1919426

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha