28 جنوری، 2025، 5:57 PM

انبیائے کرام ص کی بعثت کا مقصد معاشرے میں حق و انصاف کا قیام تھا، صدر پزشکیان

انبیائے کرام ص کی بعثت کا مقصد معاشرے میں حق و انصاف کا قیام تھا، صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے کہا کہ بعثت کا مقصد معاشرے میں عدل و انصاف کا قیام تھا اور تمام انبیاء علیہم السلام اسی مقصد کے لئے بھیجے گئے تھے۔

مہر رپورٹر کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے آج صبح رہبر معظم انقلاب کے ساتھ حکومت کے عہدیداروں، اسلامی ممالک کے نمائندوں اور سفیروں کی ملاقات کے دوران گفتگو کی۔

انہوں نے عید بعثت رسول اکرم ص کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی درازی عم کے لئے دعا کی

صدر پزشکیان نے کہا کہ انبیائے کرام ع کی بعثت کا مقصد معاشرے سے تنازعات کا خاتمہ، انصاف کی فراہمی اور حق کے لئے قیام تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآل و سلم نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کے بعد سب سے پہلے مسلمانوں کے درمیان رشتہ اخوت قائم کیا۔

ایرانی صدر نے زور دیا کہ آج پہلے سے زیادہ ایران سمیت تمام اسلامی معاشروں اور تمام اقوام کو اسلامی اخوت کے اس نظرئے پر کاربند رہنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی سے انصاف کی فراہمی یقینی ہوجائے گی اور ظالموں کا جنگ اور خونریزی کا خواب چکنا چور ہوگا۔

News ID 1929900

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha