28 جنوری، 2025، 8:11 PM

دفاعی طاقت پر مذاکرات نہیں ہوں گے، ایران الیکٹرانک جنگ کے لیے تیار ہے، جنرل باقری

دفاعی طاقت پر مذاکرات نہیں ہوں گے، ایران الیکٹرانک جنگ کے لیے تیار ہے، جنرل باقری

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے دفاعی طاقت پر مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم الیکٹرانک جنگ کے لیے مکمل تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہا ایران الیکٹرانک جنگ کے لیے مکمل تیار ہے۔

ملک کے مغربی صوبہ کرمانشاہ میں ایرانی فوج کی جنگی مشق کے اختتام پر میجر جنرل باقری نے زور دیا کہ مسلح افواج ملک کے دفاع اور اس کی سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کو یہ پیغام دینا ضروری ہے کہ ایرانی مسلح افواج الیکٹرانک جنگ میں ان سے مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ حالیہ مشق میں ایرانی آرمی نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹک ٹیکنالوجی آلات کا بھرپور استعمال کیا جو کہ جدید زمانے کی جنگوں کو یکسر تبدیل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج نے دفاعی مشق کے دوران روبوٹک آپریشنز انجام دیے اور حملہ آور اور دفاعی مائیکرو ایئر وہیکلز کے ذریعے اہداف کو تباہ کیا۔

جنرل باقری نے کہا کہ ایرانی فوج کے پاس موجود دفاعی مائیکرو ایئر وہیکلز زمینی فورس کی دفاعی صلاحیتوں میں سے ایک ہیں جو دشمن کے حملہ آور ڈرونز کو روکنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

ایرانی دفاعی حکام نے متعدد مرتبہ اس عزم کو دہرایا ہے کہ ایران اپنی دفاعی طاقت کو مضبوط بنانے میں کبھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ ایران اپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت پر کسی سے مذاکرات نہیں کرے گا۔

News ID 1929904

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha