30 ستمبر، 2025، 2:37 PM

کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں مسلح افواج مکمل آمادہ ہیں، ایرانی فوجی سربراہان کا عزم

کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں مسلح افواج مکمل آمادہ ہیں، ایرانی فوجی سربراہان کا عزم

ایرانی مسلح افواج نے دشمن کو انتباہ کیا ہے کہ کسی بھی غلطی کی صورت میں مسلح افواج مکمل آمادہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل عبدالرحیم موسوی نے جنوبی ایران میں بحری افواج کی جنگی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بحریہ، زمینی فوج اور فضائیہ کے جوان کسی بھی ممکنہ خطرے کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 منگل کے روز صوبہ ہرمزگان میں آرمی اور پاسداران انقلاب کے بحری دستوں کا معائنہ کیا تاکہ ان کی جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لے سکیں۔

جنرل موسوی نے دورے کے دوران فوجی کمانڈروں اور بحری عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایران میں بحری عملہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اور مسلسل تربیت اور دفاعی و جارحانہ منصوبوں کی جانچ پڑتال کرتا رہتا ہے تاکہ ممکنہ خطرات کا مؤثر مقابلہ کیا جاسکے۔

جنرل موسوی نے کہا کہ اس دورے کے دوران میں نے ایمان، جذبے، مہارت، تجربہ اور انقلابی جذبے کا امتزاج دیکھا جو پاسداران انقلاب کی بحری فورس کی دفاعی اور جارحانہ تیاریوں کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔ یہ فورس دشمن کے خلاف ہر اقدام کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کی مسلح افواج مستقبل کے ممکنہ تنازعات کے لیے اچھی اور بھرپور تیاری کرچکی ہیں۔

News ID 1935673

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha